پنجاب حکومت گندم ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کرے ، ناصر حسین شاہ

308

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کےوزراءاپنی گندم ذخیرہ اندوزوں کےساتھ پارٹنرشپ ختم کرکےکارروائی کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزراشبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتےہوئے  ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اب بھی سندھ سے  گندم دیگر صوبوں کی طرف جارہی ہے،پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراپنجاب میں اپنی حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لیں،پھرالزام لگائیں،وفاق اورپنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانےکیلئےسندھ پرالزام لگارہےہیں۔