نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے،جاوید اقبال

722

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، نیب کی کارکردگی دیگر اداروں سے بہتر ہے۔

جاوید اقبال کے زیر صدارت اعلیٰ سطح  کااجلاس نیب ہیڈکوارٹر میں منعقد کیا گیا،جس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی 30جولائی کی رپورٹ پربھی غور کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ٹھوس دستاویزی ثبوت پر مبنی انکوائریز اور انویسٹی گیشن میں بہتری کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،  جس کے خاتمے کے لیے روالپنڈی میں فارنزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیب ہیڈ کوارٹر میں اینٹی منی لانڈرنگ سیل اور تمام علاقائی دفاتر میں وٹنس ہینڈلنگ سیل بنائے گئے ہیں،نیب ہیڈکوارٹر اور تمام علاقائی دفاتر میں خصوصی شکایت سیل  بھی قائم کیے گئے ہیں۔

نیب اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ ڈی جی آپریشنزاور علاقائی دفاتر کے ڈائیریکٹر جنرلز انویسٹی گیشن افسران کے کاموں کا جائزہ لیتے ہیں ،عدالتوں میں نیب مقدمات کی موثر پیروی کے لیے تجربہ کار لیگل کونسل اور قانونی ٹیم شامل کرتاہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ٹرانسپرنسی نے کہاکہ نیب نے بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے، نیب نے اپنے قیام سے اب تک 466ارب روپے ریکوری کی، پاکستان کے کرپشن پرسپیشن انڈیکس میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

نیب اعلامیہ مزید بتایا کہ  ٹرانسپرنسی رپورٹ کے مطابق 1999میں پاکستان کا سی پی آئی اسکور 100میں سے 22تھا،2019میں پا کستان کا سی پی آئی اسکور 100میں سے 32تھا،نیب کا موازنہ 2016 میں جنوبی ایشیا کے انسداد بد عنوانی کے 27اداروں کی کارکردگی سے کیا گیا۔