ماہ جولائی میں 9.3 فیصد مہنگائی میں اضافہ

380

اسلام آباد: ادارہ شماریات کی ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.3 تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جولائی کے دوران مہنگائی میں 2.50 فیصداضافہ ہوا، جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں گوشت 3.9، چینی 3.8 ،لوبیا 3 فیصدمہنگا، انڈے 10.8، گندم 7.4،آلو 4.5 فیصد، سبزیاں 23.8،پیاز 16.6 فیصد اور ٹماٹر 179، موٹرفیول 27 فیصد مہنگا ہوا۔