کے پی کے سےافغانستان گندم اسمگل کی جارہی ہے، صوبائی وزیر خوراک سندھ

295

کراچی : صوبائی وزیر خوراک سندھ ہری رام کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خواہ سےافغانستان گندم اسمگل کی جارہی ہے،پنجاب میں گندم کا مصنوعی بحران ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کے معاملے پر کی گئی پریس کانفرنس کے ردعمل پر اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک سندھ نے کہا کہ سندھ میں گندم کا مصنوعی بحران نہیں ہے ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی،سندھ میں گند م کے ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت  عوام کوریلیف فراہم کرنے کےلیےضروری اقدامات کررہی ہے، وفاقی حکومت گندم کا بحران ختم کرنے کے لیے اسمگل ہونے والی گندم پر توجہ دے۔