انگلینڈ کی ٹیم آسان نہیں، مصباح الحق

401

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ انگلینڈ کی ٹیم آسان نہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو جیتیں گے۔

5اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے متعلق مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور پلیئرز مسلسل پریکٹس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچز دیکھنے کا موقع ملا ہے جیت کے لیے ہمیں بھرپور کوشش اور کارکردگی دکھانی ہوگی، انگلینڈ ٹیم کو آسان ہدف نہیں سمجھ سکتے۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ جیت کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، لمبے عرصے بعد کرکٹ کھیلنا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن پلیئرز نے آرام اور پریکٹس کی ہے۔