کراچی : ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس کی برانچز کھولنے کا فیصلہ

904

کراچی : ٹریفک پولیس نے سندھ بھر میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کی برانچز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک قمرالزماں کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےاپائنمنٹ کے لیے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے،ایپلی کیشن کے ذریعے کل سے اپائنمنٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ڈی آئی جی نے مزید کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی ویب سائٹ سے بھی اپائنمنٹ ٹوکن حاصل کیا جاسکتاہے ، برانچز 5اگست سے لائسنس کا اجرا شروع کردے گی،اپائنمنٹ ٹوکن صبح 10سے شام 4بجے تک حاصل کیا جاسکتاہے۔

 ڈی ائی جی نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔