ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت مقرر

775

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرفیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت مقرر کردیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان ماہر متعدی امراض  ہونے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے وائرس کی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری، سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے کے باعث کی گئی ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

ڈاکٹرفیصل سلطان شوکت خانم اسپتال میں ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں ، کورونا وباکے دوران ڈاکٹرفیصل سلطان کو وزیراعظم نے اسلام آباد بلالیا تھا جبکہ وہ اسدعمر کے ہمراہ این سی او سی میں متحرک کردارادا کرچکے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دے دیا تھا ، ذرایع نے کہا تھا کہ وہ ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر الزام کی زد پر تھے اور وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔