ائیرپورٹس پر پرندوں کومارنے کے لیے نشانہ بازوں کی ٹیمیں تعینات

457

پاکستان سول ایوایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ائیرپورٹس کے قریب طیاروں کو پرندوں سے محفوظ بنانے کے لیے آپریشن کیا ہے، جس میں ائیرپورٹس پر پرندوں کومارنے کے لیے نشانہ بازوں کی ٹیمیں تعینات کردی گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل ائیرپورٹس سمیت گوادر، اسکردو،چترال ، ملتان ، فیصل آباداور سکھرمیں خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ائیرپورٹس کے قریب جانوروں کی آلائشیں ہٹانے کے لیے خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں،آلائشوں کو مخصوص علاقوں میں زمین میں دبایا جارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو بھی اقدامات کے لیے کہا ہے، امید ہے کہ ان اقدامات سے طیارے محفوظ رہیں گے۔