پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ

724

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اگلے ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی سے قبل کھلاڑیوں سمیت امپاٸرز اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کراۓ جاٸیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نٸے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-2021 میں آئی سی سی کے کورونا قوانین لاگو کیے گٸے ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان اور راولپنڈی میں کروانے کی تجویز ہے ،قائد اعظم ٹرافی ببل سیکیور ماحول میں کروانے کے لئے ایونٹ ایک ہی شہر تک محدود کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں 6 فرسٹ کلاس سینٹر ہونے کے باعث قائداعظم ٹرافی کراچی میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔