وبا سے صحتیاب شخص نے دفتر کو ہی کورونا وارڈ بنا دیا

434

کورونا سے صحتیاب ہونے والے شخص نے انسانی ہمدردی کے تحت اپنے دفتر کو ہی کورونا وارڈ میں تبدیل کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت کے کاروباری شخص نے غریبوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے دفتر میں ہی کورونا وارڈ بنا لیا۔

قادر شیخ کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 20 روز تک نجی اسپتال میں زیر علاج رہا اور صحت یاب ہونے پر علاج کے اخراجات دیکھ کر حیران رہ گیا۔

خود پر گزرنے والے کربناک لمحات سے دوسرے کو محفوظ رکھنے اور پریشانیوں سے بچانے کے لیے کاروباری شخص نے کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانیت کی نئی مثال کر دی۔

قادر شیخ نے اپنے دفتر میں کورونا وارڈ بنا کر وبا سے متاثر افراد کا مفت علاج کا بندوبست کیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

وارڈ 85 بیڈز پر مشتمل ہے اور ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسنگ کا عملہ بھی 24 گھنٹے فرائض انجام دے رہا ہے۔