محمد حسین محنتی ودیگر کامولانا ضیا الرحمن اعظمی کی وفات پر اظہارتعزیت

79

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،قیم کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے مولانا سید ابولاعلیٰ مودودی ؒ کی کتاب دین حق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والے مدینہ یونیورسٹی کے ممتازعالم مولاناڈاکٹر ضیا الرحمن اعظمی کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔