امریکی مشن خلائی گاڑی کے ساتھ پہلی بار ہیلی کاپٹر بھی مریخ لے گیا

297
ناسا کے مریخ مشن میں جانے والا ہیلی کاپٹر اور خلائی گاڑی

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) ناسا نے مریخ کی جانب روانہ کیے گئے خلائی مشن میں پہلی بار ہیلی کاپٹر بھی بھیجا ہے،جو وہاں پتھر جمع کرنے کے ساتھ سیارے پر زندگی کے آثار کی تلاش بھی کرے گا۔ خلائی مشن کو جمعرات کے روز اٹلس 5راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کیپ کناورل سے روانہ کیا گیا تھا،جو فروری 2021 ء میں مریخ کی سطح پر اترے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق زمین چھوڑتے ہی خلائی مشن کی جانب سے خیریت کا پیغام ناسا کو موصول ہوگیا ہے۔