عید الاضحیٰ کے موقع پر سندھ رینجرز کی ہدایات

721

کراچی : عید الاضحیٰ کے موقع پر سندھ رینجرز نے عوام کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر حکومت کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائے گی، جبری طور پر کھالیں جمع کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہوائی فائرنگ یا اسلحے کی نمائش کرنے والے گروہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، لائسنس یافتہ یا غیر قانونی اسلحہ ، ڈنڈے اور لاٹھیاں لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے :عید الاضحیٰ کے موقع پر پاک فضائیہ کی آگاہی مہم

ترجمان نے  مزید کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں،عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ اخوت اور بھائی چارگی کی فضا کو قائم رکھیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی بھی تلقین کرتے ہیں۔