سندھ: عید الضحی کے اقدامات سے متعلق کمیٹیاں تشکیل

727

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے عید الضحی کے اقدامات سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ  کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحی کے اقدامات سے متعلق امور  اور بارشوں سے نالوں میں پانی اور دیگر پیداشدہ مسائل کے حل  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمشنرکراچی کی ہدایت پرسب ڈویژن لیول پرکمیٹیاں وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ  نے تشکیل دیں، کمیٹی آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کی ذمہ دار ہوگی جبکہ  کمیٹیزمیں ایس ایس  ڈبلیو ایم اے اور ڈی ایم سیزکے افسران شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آلائشیں اٹھانے کے بعد  فوری جراثیم کش اسپرے کیا جائے، جہاں پراجتماعی قربانی ہو وہاں سے بھی آلائشیں اٹھائی جائیں جبکہ اس مرتبہ  گلی کوچوں میں  قربانی  کرنے پر پابندی  ہے۔