سندھ کی مختلف جیلوں میں سرچ آپریشن، ممنوعہ آلات برآمد

316

قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے سندھ کی 3 جیلوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ممنوع اشیا اورسامان برآمد کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے سندھ کی تین جیلوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں قیدیوں سے ٹیلی ویژن، چاقو ،قینچی، یو ایس بی سمیت میموری کارڈ،ایم پی فاوَ، لائٹرز، ناخن تراش اورہیٹر بھی ملے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران تینوں جیلوں کے تمام قیدی بیرکس اور سیلز کی تلاشی لی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی بھی مدد لی گئی۔