پی آئی اے کا پیرس کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

534

پاکستان اسٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے پیرس سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ جس کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائےگا، کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

اس مقصد کیلئے پروازیں اسلام آباد سے پیرس کیلئے 15 اگست سے آپریٹ کی جائیں گی جبکہ 16 اگست کو مسافر اسلام آباد سے پیرس کیلئے روانہ ہوں گے۔ اسی طرح 29 اگست سے پی آئی اے کی فلائٹ پیرس سے اسلام آباد کیلئے روانہ گی جبکہ 30 اگست کو پرواز اسلا م آباد سے پیرس کیلئے روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستانی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر پی آئی اے پر متعدد یورپی ممالک کی جانب سے فضائی پابندی عائد ہے۔