پاک افغان بارڈر: جھڑپوں میں 7 افراد جاں بحق

559

چمن: پاک افغان بارڈر پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپوں کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے مختلف مقامات پر مظاہرین نے دھرنا دے دیا ہے تاہم آج جھڑپوں میں مزید 7 مظاہرین زخمی ہونے کے بعد تعداد 27 ہوگئی جن میں  بچے بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کیساتھ جھڑپوں میں 3 لیویز اور 4 ایف سی اہلکار پتھراو َسے زخمی ہوگئے جبکہ لیویزحکام نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کی قیادت میں وزیراعلی ٰکمیٹی چمن پہنچ گئی، کمیٹی کا باب دوستی سے متعلق اجلاس ہوگا۔

چمن بارڈرباب دوستی پر فوجی دستے تعینات کردیے گئے ہیں اور پاک افغان بارڈرکو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ فوج اورایف سی کی اعلی ٰقیادت چمن پہنچ گئی تاہم مظاہرین سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیالانگو کا کہنا ہے کہ چمن میں دھرنے پر بیٹھے پر امن مظاہرین کو کچھ شرپسندوں نے اکسا کر سرحد پار کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے حالات خراب ہوئے۔