جماعت اسلامی بھارتی اقدامات کے خلاف 5اگست کو یوم ِ سیاہ منائے گی

317

کراچی : امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر 5اگست کو آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی مذمت کے لیے ”یومِ سیاہ“منایا جائے گا۔

بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر گلشن اقبال احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس میں شہر بھر سے عوام کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

خیال رہے کہ 5اگست 2019کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی علیحدہ حیثیت ختم کرنے کے لیے اپنے آئین میں تبدیلی کر کے کشمیر یوں کے خلاف ایک بڑا جارحانہ اقدام کیا تھا اور اس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آبادی کو اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھی کوششیں شروع کی گئیں۔

 جنہیں پوری کشمیری قیادت اور عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا اور بھر پور احتجاج کیا، بھارت نے بدترین لاک ڈاؤن کر کے کشمیریوں کو عملاً محصور کر دیا تا ہم اس کے باوجود کشمیری عوام کی احتجاجی تحریک جاری ہے۔