ایران نیوکلئیر ڈیل پر امریکا سے بات نہیں کرے گا، خامنہ ای

679

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نیوکلئیر ڈیل پر امریکا سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کرے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ   امریکا کا خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے  اور ہم پر معاشی  پابندیاں  لگانے کے  باعث  ایران کی معیشت تباہی کا شکار ہوئی۔ ایران اب نیوکلئیر ڈیل  کے حوالے سے امریکا سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کرے گا۔

خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران پر دباؤ دالنے کیلیے تیل کی تجارت پابندیاں عائد کیں ، 2018 میں ٹرمپ حکومت نے نیوکلئیر ڈیل کو ماننے سے انکار کیا جس پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے۔

امریکا نے ایران پر بیجا پابندیاں لگا کر ہماری تیل کی تجارت کو نقصان پہنچایا ،امریکا ہمیں نیوکلئیر ڈیل کےمعملات میں الجھا کر نیوکلئیر پروگرام سے روکنا چاہتا ہے۔