ٹیسٹ چیمپئن شپ، انگلینڈ کی تیسری پوزیشن مستحکم

538

دبئی: آئی سی سی کے بینر تلے کھیلی گئی انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد انگلش ٹیم کی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز انگلش ٹیم کے نام رہی جس میں انگلینڈ نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 80 پوائنٹس کے ساتھ انگلش شیروں نے اپنی تیسری پوزیشن  مستحکم کی۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں بھارت کی پہلی ، آسٹریلیا دوسری، نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔انگلش ٹیم کے 226 پوائنٹس ہیں۔بھارت 360اورآسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی اوردوسری پوزیشن پربراجمان ہیں۔