ٖحارث رؤف انگلینڈ روانہ ہوگئے

217

قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بولر حارث رؤف دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ  ہوگئے۔

دونوں کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر حارث رؤف کو دورہ انگلینڈ کے لیے کلیئر قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر انگلینڈ کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پی سی بی نے ہنگامی طور پر فاسٹ بولر کی درکار سفری دستاویزی عمل کو مکمل کیا اور پہلی دستیاب پرواز سے برطانیہ روانہ کردیا۔

حارث رؤف لاہور کے اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے مانچسٹر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔