قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں ٗحافظ نعیم الرحمن کی شہریوں سے اپیل

648
حقوق کراچی کارواں“ساڑھے تین کروڑ عوام کا حقیقی ترجمان ہوگا، حافظ نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی و صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں قربانی کی کھا لیں الخدمت کو دیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت ٗ صحت ٗ تعلیم ٗ روزگار ٗ صاف پانی کی فراہمی، کفالت ِ یتامیٰ اور مواخات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے اور لوگوں کے غم سمیٹنے اور ان میں خوشیاں باٹنے کے عمل میں مصروف ہے سنت ابراہیمی ؑکی ادائیگی اہم فریضہ ہے لیکن اس کے لیے قربانی کی کھالوں کا درست مصرف بھی انتہائی اہم اور قربانی کی تکمیل کے لیے لازمی جز ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی صورتحال میں الخدمت کی جانب سے مساجد،امام بارگا ہوں،چرچز،مندروں،ملوں اور فیکٹریوں میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

امیرکراچی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے مستحق اور متاثرین بارش میں گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،یہ ساری سرگرمیاں اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہوپاتی ہیں،کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی اور الخدمت پر ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا ہے کیونکہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی دی ہوئی کھال اور عطیہ کی گئی رقم پائی پائی مستحقین اورضرورت مندوں میں خرچ ہوتی ہے۔