چمن بارڈر باب دوستی پرافغان فوج نے لوگوں پر بلاجواز فائرنگ کی،دفترخارجہ

568
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: چمن بارڈر باب دوستی پرافغان فوج نے لوگوں پر بلاجواز فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ رونما ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان فوج فائرنگ نہ کرتی تو واقعہ رونما نہ ہوتا،افغان حکام کی درخواست پر سرحد تجارت کے لیے کھولی گئی تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے ہماری تعمیری کاوشوں کامثبت جواب ملے گا، بدقسمتی سے افغانستان میں بھی نقصان ہوا،واقعہ میں شہادتیں ہوئیں ، پاکستان میں انتظامی ڈھانچے کو نقصان ہوا،پاکستان خطے کے استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔