سی پیک کے تحت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، عاصم سلیم باجوہ

545

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ مال بردار بحری جہاز 17ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر گوادر پہنچ گیا ہے،ڈی اے پی کھاد براستہ چمن افغانستان بھیجی جائے گی،کھاد کے550ٹرک چمن باڈرکےذریعے افغانستان پہنچائیں جائے گے۔

انہوں نے کہاکہ کارگو کی پیکنگ پہلی بار مقامی سطح پر کی گئی ہے، گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔