جماعت اسلامی انسانیت کی خدمت کو فرض سمجھتی ہے،حافظ طاہر مجید

40
امیر جماعت اسلامی حیدر آباد حافظ طاہر مجید مسجد قبا ہیر آباد میں چرم قربانی مہم کے حوالے سے کارکنان سے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ قوم پر جب بھی مشکل وقت آیا جماعت اسلامی کے کارکنان نے خدمت خلق اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے قابل قدر اور خوبصورت مثالیں قائم کی ہیں کیونکہ جماعت اسلامی کے کارکنان انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور یہی جذبہ اور درد اسلام میں پسند ید ہ عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انھو ں نے جماعت اسلامی زون شمالی کے تحت مسجد قباء ہیر آباد میں چرم قربانی مہم کے سلسلے میںمنعقدہ اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مطاہر خان ، جماعت اسلامی زون شمالی کے امیر اقبال قریشی اور جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد نعیم عباسی بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہالخدمت فاؤنڈیشن عوامی تعاون کے نتیجے میں غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کی امید ہے۔ اجتماعی قربانی اور چرم قربانی کے نتیجے میں جمع ہونے والی کھالوں سے دکھی انسانیت کی مدد کا یہ عظیم الشان منصوبہ چلتا ہے۔ الحمداللہ ہمارے کارکنان اپنی عید کی خوشیاں قربان کر کے قربانی کی کھالوں کی وصولی اور غریبوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کا عظیم کام کر کے اللہ رب العزت کی رضا کے طلب گار ہوتے ہیں۔ کارکنان میں یہ جذبہ جماعت اسلامی کی تربیت کا نتیجہ ہے۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی سنت، جہدو مسلسل کا نمونہ اور روشنی کا مینار ہے۔