فکس اٹ کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو کی  تصویر کی توہین کا نوٹس لیں، لالا مراد

138

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سپاف سندھ کے جنرل سیکرٹری لالا مراد، منصور شاہانی، شہریار ودیگر نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فکس اٹ کے سربراہ اپنے کارکنان کی جانب سے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کی توہین کا نوٹس لیں اور معافی مانگیں۔