اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے ہوگئی

717

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر167.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 167روپے سے گھٹ کر166.95روپے اور قیمت فروخت 167.20 روپے سے بڑھ کر167.25روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.70 روپے سے بڑھ کر166.80روپے اور قیمت فروخت167.20روپے سے بڑھ کر 167.30 روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید 192.50روپے سے بڑھ کر193.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی۔