کووِڈ-19 کی وبا کے دوران سرکاری اخراجات میں غیر معمولی اضافہ

200

لاہور(کامرس ڈیسک) کووِڈ-19 کی وبا کے دوران سرکاری اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو اہے اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کے ایک تخمینے کے مطابق یہ رقم 9 کھرب امریکی ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے)، عالمی بینک اور بین الاقوامی فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس(آئی ایف اے سی) کے لیے تشویش کی بات یہ ہے کہ سرکاری شعبے کی مالی ذمہ داریاں اور دست اندازیاں حکومتوں کے محاسبہ کرنے کے طریقہ کار کی وجہ سے درست طور پر گرفت میں نہیں آ رہی ہیں۔حال ہی میں ’’کووِڈ19-کے دوران مستحکم سرکاری مالیات ‘‘کے نام سے شائع ہونے والی رپورٹ میں تینوں اداروں نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کے دوران اپنے مالی معاملات کی صحیح دیکھ بھال کے لیے پبلک سیکٹر بیلنس شیٹ کا طریقہ استعمال کریں اور سرکاری شعبے کی خالص مالیت ( worth net) پر توجہ دیں۔اس بارے میں رپورٹ کے مصنف اور اے سی سی اے میں ہیڈ آف پبلک سیکٹر پالیسی، ایلیکس میٹ کاف نے کہاکہ عالمی وبا سے پیدا ہونے والا یہ بحران حکومتوں کے لیے یہ انداز فکر کو اپنانے کی غرض سے ایک تحریک ہے ۔