وزیر اعظم 5ماہ میں بڑے فیصلے کریں گے ، فواد چودھری

487

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ5 ماہ میں وزیراعظم بڑے فیصلے کرینگے ،ان کے سوا کسی اور سے اصلاحات کی توقع نہیں ،تمام اضلاع کو فنڈز جاری ہونے تک سندھ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ تانیہ عیدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، بھارت سے ادویات درآمد سے ڈاکٹر ظفرمرزاکا تعلق نہیں، وزیراعظم کے پاس اپنے اختیارات ہیں انہوں نے اہم فیصلوں سے پہلے ہی عندیہ دیدیا تھاکہ5ماہ میں بڑے فیصلے ہونگے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران اسماعیل کو کراچی کے معاملات پر خدشات ہیں، سندھ حکومت این ایف سی پرگلے پھاڑ پھاڑ کر بات کرتی ہے لیکن سہولیات دینے کے لیے تیار نہیں، جب تمام اضلاع کو فنڈ جاری نہ ہوں گے، سندھ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔