استعفے کیلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز

214

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ ذوالقرنین علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر استعفا دینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے اپنے ماتھے پر کرپشن کا داغ لگا کر واپس نہیں جاؤں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ ذوالقرنین خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک حکومتی شخصیت نے مجھے مستعفی ہونے کا پیغام دیا ہے لیکن میں کسی کے دباؤ میں آکراستعفا نہیں دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے ،وزیراعظم عمران خان کو غلط معلومات دی جارہی ہیں، میں نے سعودی عرب سے واپس آ کر 2 سال ضائع کیے ہیں، صرف عمران خان کے کہنے پر ہی استعفا دوں گا۔