ترنول پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 3 خواتین جاں بحق

1104

اسلام آباد: ترنول بازارکے قریب ٹرین کی زد میں آکر3خواتین جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خواتین ریلوے پٹری پار کررہی تھیں کہ ٹرین کی زد میں آگئیں،عید اسپیشل ٹرین روالپنڈی سے اسلام آباد جارہی تھی، اسپیشل ٹرین کو جزوی نقصان ہوا ہے، واقعہ رونما ہوتے ہی اعلیٰ حکام موقع پرپہنچ گئے۔

حادثہ پیش آنے کے بعد مقامی افراد نے ٹرین پرپتھراؤ  کرکےشیشے توڑ دیئے، جس کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ٹرین کے کئی حادثے پیش آچکے ہیں، لیکن ریلوے انتظامیہ بہتر اقدامات کرنے کے بجائے ہمیشہ کی طرح لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔