سندھ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

627

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے  حادثات پر قابو پانے کے لیے صوبے بھر  میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذکردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئےواضح کیا کہ ائیر پورٹ کے اطراف کے علاقوں میں دفعہ 144نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ائیرپورٹ کے قریب پھیکنے کی ممانعت ہے، آلائشیں پھیکنے کے بعد پرندوں سے فضائی حادثات کا خدشہ ہے۔

اسی طرح سندھ میں دریا ،نہر ، سمندر پر بھی عوامی اجتماع اور نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،تہوار پر ان مقامات پر اجتماعات کےباعث جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے،سندھ میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر بھی پابندی عائد رہے گی۔