کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

524

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

نجی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اسلام آباد کشمیر ہائی وے کو سری نگر کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی پارلیمنٹ سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

پاکستان کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو ایک سال مکمل پر یومِ سیاہ کے طور پر منائے گا جب کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے عوام کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔