پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے آپریشن جزوی طور پر بحال کرنےکا فیصلہ

475

کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نےبرطانیہ کے لیے آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر متبادل ذریعے سے براہ راست پاکستان، لندن، مانچسٹراور برمنگھم کا سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کےلیے 14اگست سے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے،پروازوں کے اوقات کار سے متعلق اعلان عید کے فورا بعد کردیا جائے گا۔