کراچی بارش، سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج طلب

564

کراچی میں بارش کے بعد ابتر صورتحال ہونے پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کو طلب کرلیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد میں فوج کو بارش کے باعث صوتحال سے نمٹنے کےلیے طلب کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دن گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی ، جس میں گورنرسندھ نے عمران خان کو کراچی میں بارش کے بعد  ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کراچی کی بارش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج، ایف ڈبلیو اور اوراین ڈی ایم اے سے مدد طلب کرلی ہے، جس کے لئے عمران خان نے آج سمری پر بھی دستخط کردیے ہیں۔