اسرائیل کی لبنانی حدود میں گولہ باری، لبنان نے وارننگ جاری کردی

541

بیروت: اسرائیلی فوج کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر لبنان کے وزیر اعظم نے اسرائیل کو مستقبل کے حوالے سے خبردار کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے اسرائیل کی جانب سے لبانی حدود میں گولہ باری کرنے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

حسن دیاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر لبنان کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔ اسرائیل احتیاط برتے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ سرحد پر شدید کشیدگی کی وجہ سے معاملات مزید خراب ہوجائیں گے۔

اسرائیلی حکومت نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے اہل تشعی گروپ حسب اللہ کے 5 کارکنان نے متنازعہ کوہ دوف کے علاقے میں اقوام متحدہ کی حدود میں بلیو لائن کو عبور کیا تھا اور فائرن کر کے لبنان کی حدود میں واپس چلے گئے تھے جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے دفاع کے طور پر لبنان کی حدود میں فائر کیے تھے۔ اس کشیدگی کے ذمہ دار حسب اللہ اور لبنان کی حکومت ہے۔

حسب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور اسرائیل کے اس بیان کو جھوٹا قرار دیا ہے۔