کراچی میں بارشوں سے بلدیاتی نظام ناکارہ ہوگیا ہے، گورنر سندھ

679

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہےکہ کراچی میں بارشوں سے بلدیاتی نظام ناکارہ ہوگیا ہے، جس طرح کراچی کو چلایا جارہاہے اس طرح نہیں چل سکتا۔

 میئر وسیم اختر اور فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کراچی کے حالات سے آگاہ کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم نے ایف ڈبلیو او، این ڈی ایم اے اور پاک فوج سے مدد طلب کی ہے، عمران خان نے آج سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں200میٹرکابرساتی نالہ 4سے6فٹ کا رہ گیا ہے،نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے کراچی میں ابھی تک جگہ مختص نہیں ہو سکی،نالوں پرآبادآبادی کی دوسری جگہ پر منتقلی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،بارش کے پانی کی وجہ سے بچیوں کا جہیزخراب ہوگیا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہےکراچی کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتاہے،کراچی کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک دوسرے کو الزام دیا جاتاہے،عمران خان کراچی کے حالات پر کافی پریشان ہیں، کراچی آفت زدہ علاقہ لگتا ہے، بارش کے نتیجے میں 4، 4فٹ پانی میں کراچی ڈوبا ہواہے،کراچی اس وقت خون کے آنسورورہاہے۔

میئر کراچی نے کہاکہ کراچی کے منتخب لوگوں کو اختیارات اور وسائل ملنے چاہییں،کراچی میں نالے اوور فلو ہوئے ہیں۔