ہانگ کانگ کا بھارتی پروازوں کو بحال نہ کرنے کا فیصلہ برقرار

390

نئی دہلی: بھارتی سِول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی جانب سے بھارتی پروازوں پر تاحال پابندی عائد ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی اسکرول کے مطابق سِول ایوی ایشن کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہانگ کانگ نے بھارتی پروازوں پر تاحال پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم ایوی ایشن نے یہ پابندی کو ختم کرانے کیلئے ہانگ کانگ کے متعلقہ ادارے کو درخواست دے دی ہے۔

ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی پروازوں کی بحال دو طرفہ انتظامات کا معاملہ ہے۔ہانگ کانگ ہندوستان سمیت بعض ممالک کی پروازوں کو اجازت نہیں دے رہا ۔جہاں تک ہانگ کانگ آنے اور جانے والی پروازوں کا تعلق ہے تو اس مسئلے کے حل کیلئے ایئر انڈیا نے ہانگ کانگ کے حکام کو درخواست دے دی ہے۔