مناسک حج کی ادائیگی، و قوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

894

مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ،عازمین حج پہلے مرحلے میں منیٰ پہنچ گئے جبکہ حج کے سب سے بڑے رکن و قوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر عازمین حج منیٰ کے خصوصی کمپلیکس میں قیام کررہے ہیں جبکہ موجودہ حالات کے باعث صرف سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کو ہی حج کی اجازت دی گئی جن میں پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد شامل ہے۔

New Kiswa Draped over Holy Kaaba | Asharq AL-awsat

گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے اور تبدیلی غلاف کعبہ کی پروقار تقریب ہوئی ، خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد خالص سونے، چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا، غلاف کی تیاری میں 100 کلو گرام سے زائد خالص سونا، چاندی اور 675 کلو گرام خالص ریشم استعمال کی گئی ہے۔

غلاف کعبہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے،  غلاف کی تیاری میں  24 ملین سعودی ریال لاگت آئی۔

غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے جبکہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پرمشتمل 16 پٹیاں الگ جوڑی گئیں ہیں جن پر آیات ربانی کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔