مکہ میں حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور وبا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے 936 حاجیوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش میں 936 حاجیوں کو گرفتار کیا ہے، جن پر جرمانے لگاکر سزائیں بھی دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ سعودی وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی لوگوں کو خبردار کردیا تھا کہ اجازت نامے کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ڈبل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اس مرتبہ صرف 10 ہزار غیر ملکی اور مقامی حجاج کرام کوحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔