پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے انگلش اسکواڈ کا اعلان

640

مانچسٹر: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 5 اگست سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کرنے والی انگلش اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

سینئرز پلیئرز کے ساتھ نوجوانوں کو بھی بھرپور نمائندگی دی گئی ہے تاکہ وہ تجربہ کار کھلاڑیوں سے مستفید ہو سکیں۔

جوئے روٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ جیمز اینڈرسن، آرچر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، برنس، بٹلر، کراولے، کوران، پوپ، سبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔جیمز بریسے، بین فوکس، جیک لیچ اور ڈان لارنس کو ریزور کھلاڑیوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے بھی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرتے ہوئے 20 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے ۔ اظہر علی گرین کیپس کی قیادت کریں گے جب کہ بابراعظم نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔