بوئنگ 747 نے طیاروں کی تیاری روکنے کا اعلان کردیا

483

امریکا کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 747 نے کورونا وائرس کے باعث طیاروں کی تیاری روکنے اور نوکریوں پر بڑے پیمانے میں کٹوتیاں کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی کمپنی مختلف طیارے جن میں 737 میکس جہاز بھی ہیں ان کی پیداوار میں کمی کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ ساتھ ہی ملازمتوں کی تعداد میں بھی کمی کردی ہے، کمپنی کا کہنا ہےکہا تبدیلیا ں اس لیے کی جارہی ہیں کہ کورونا کی عالمی وبا کے باعث فضائی سفر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ 2.4 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوچکا ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال 30 جون تک 3 مہینوں میں کے دوران  2.4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ ہوائی جہازوں کی فروخت میں 25 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ۔

قبل ازیں دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں نے اس وبا سے ہونے والے نقصانات کے باعث ہوائی جہازوں میں کمی شروع کردی ہے جبکہ دیے گئے آرڈز بھی منسوخ کرادیے ہیں ۔