غیر ملکی فورس کو اپنی فوج پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

934

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کا کہنا ہے کہ کسی غیر ملکی فورس کو اپنی فوج پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم اپنی فورس پر حملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیالانگو نے کہا کہ چمن بارڈر مسئلے کے لیے کل اجلاس طلب کیا ہے،اجلاس میں چمن بارڈر کمیٹی کے ممبران شرکت کریں گے، اجلاس میں وفاقی حکومت کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کی وجہ سے کئی قوتیں ہمارے پیچھے لگی ہوئی ہیں، چمن میں دھرنے  پربیٹھےکچھ لوگوں نے سرحد پارکرنے کی کوشش کی ،کچھ شرپسندوں نے قرنطینہ اور نادرا سینٹر کو آگ لگائی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چمن کے لوگ پر امن ہیں وہاں کچھ شرپسندوں نے عوام کو اکسایا،چمن میں فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہوائی فائرنگ کی،چمن میں شرپسندوں کی فائرنگ سے اموات اور کچھ لوگ زخمی ہوئے۔