عامر اور حارث کے کویڈ19 ٹیسٹ منفی آگئے

602

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اورآل راؤنڈر  حارث رؤف کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے۔

ڈربی میں موجود محمد عامر کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے ، محمد عامر 24 جولائی کو لاہور سے ڈربی روانہ ہوئے تھے۔

کوروناکےباعث برطانوی حکومت  کی گائیڈ لائنز کے مطابق  آئسولیشن میں 5 روزگزارنے کے ساتھ ساتھ کوویڈ-19 کے 2 ٹیسٹ منفی آنا ضروری تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ حارث رؤف کا بدھ کو لیا گیا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیاہے، گزشتہ تین روز میں 2 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پرفاسٹ باؤلر حارث رؤف انگلینڈ کے لیے سفر کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہونگے۔