کوئٹہ :توہین آمیز بیان پرشیخ رشید کیخلاف درخواست دائر

191

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان نیشنل پارٹی نے توہین آمیز جملے ادا کرنے پر وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کردی، کریمنل پروسیڈنگز کے تحت کیس دائر کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وکیل ساجد ترین نے کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف درخواست دفعہ 499، 500، 503 اور506 کے تحت دائر کردی۔ درخواست گزار ساجد ترین نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر نے اختر مینگل کی نہیں صوبے کے عوام کی تذلیل کی ہے، وفاقی وزیر کو طلب کرکے وضاحت طلب کی جائے، اور ان کیخلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے، درخواست پر مزید سماعت کل ہوگی، شیخ رشید نے اختر مینگل سے متعلق غیر مناسب جملہ کہا تھا۔