بحیرۂ روم میں ترکی اور امریکاکے جنگی جہازوں کی مشترکہ مشقیں

331
بحیرۂ روم: ترکی اور امریکا کے جنگی جہاز مشترکہ مشقوں کے دوران صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور ترکی نے بحیرئہ روم میں مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا کے آئزن ہاور ائرکرافٹ کیریئر اور ترکی کے ٹی سی جی کمال رئیس جہاز مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ امریکی وزارت قومی دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ وسطی اور مشرقی بحیرہ روم میں سمندر ی مشقوں کے دوران انقرہ کے ٹی سی جی کمال رئیس کے ساتھ امریکی جہاز شریک ہیں۔ وزارت کی جانب سے ٹوئٹر میں مشقوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔