ایران نے امریکا کا “ڈمی” بحری جہاز اڑا دیا

657

تہران: امریکا اور اسرائیل کے ساتھ سرحد تناؤ کے باعث ایران نے ابنائے ہرمز کے قریب سالانہ فوجی مشقوں کاآغاز کردیا۔

آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی افواج نے امریکا کے طیارے بردار بحری جہاز کی “ڈمی” کو میزائل اڑادیا ہے جس پر امریکا ایرانی اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی سالانہ فوجی مشقوں میں پاسداران انقلاب کے فضائی اور بحری دستے بھی حصہ لے رہے ہیں ، آبنائے ہرمز کے قریب ہونے والی جنگی مشقوں میں بیلسٹک میزائل، مسلح ڈرونز اور زیر آب مائنز کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

ایرانی افواج نے امریکا کے طیارہ بردار “ڈمی” جہازوں پر میزائل داغے ، جس پر امریکاایران کے اقدام کو غیر ذمہ دارنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اہم ترین آبی راستے کے قریب عسکری مشقیں کرکے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔