آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے

624

کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تحت ہونے والی عالمی ٹیسٹ چیمپئین شپ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے۔

کویڈ-19 کے خطرات کی پیش نظر کھیلوں تمام ترسرگرمیاں محدود ہیں تاہم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے ابتدائی ایڈیشن کی قسمت فیصلہ اب مختلف ممالک کی اہلیت پر ہوگا کہ وہ میچز ری شیڈول کرتے ہیں یا موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیریز ملتوی کرنی پڑتی ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل اگلے سال جون میں ہوناتھا تاہم اب شیڈول پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اس حوالے آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف آلرڈائس کا کہنا ہےکہ تمام رکن ممالک سےمستقبل کی منصوبہ بندی کے متعلق بات چیت کررہے ہیں، فی الوقت فائنل کا انعقاد جون 2021 میں ہی ہونا ہے۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر نے مزید کہا کہ جن ممالک نے صورتحال کو بہتر سمجھا  ہے وہاں میچز کی ری شیڈولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، یہ ممالک جتنا جلدی ہو ان میچوں کا انعقاد کرلیں ، جو عالمی وبا کے باعث ملتو ی کرنا پڑے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا بھی لازمی ہوگا کہ باقی وقت میں وہ مزید سیریز کب تک کھیل سکتے ہیں جس کے بعد واضح تصویر سامنے آئے گی کہ فائنل کا انعقاد کب ہونا چاہئے ۔