جوہری ہتھیار مستقل سلامتی کی ضمانت ہیں‘ سربراہ شمالی کوریا

491
شمالی کوریا: کم جونگ ان فوجی افسران کو اعزاز سے نوازنے کے بعد گروپ فوٹو بنوا رہے ہیں

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا ئی رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاران کے ملک کے لیے سلامتی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کوریائی جنگ کے سمجھوتے کی سالگرہ کے موقع پر سابق فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے مسلح تنازع سے بچنے کے لیے جوہری ہتھیار تیار کیے ہیں اور اب پیانگ یانگ ہر طرح کے فوجی خطرات سے اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔