عراق کے تاجی فوجی اڈے پر پھر راکٹوں سے حملہ

331
عراق: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد منگل کے روز احتجاج شدت اختیار کرگیا

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں عالمی اتحادی فوج کے زیراستعمال تاجی فوجی اڈے پر ایک بار پھر نامعلوم عسکریت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جب کہ کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیںکی۔ سیکورٹی میڈیا سیل نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ تاجی فوجی اڈے پر 3 کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا اور تمام راکٹ سبع البور کے علاقے سے داغے گئے تھے۔